اسلام آباد (پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اورپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے عمران خان کو مزید کسی کیس میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کردی۔
وفاقی حکومت نے کیسوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔