ن لیگ کی سابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر بجلی چوری میں ملوث نکلیں

لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر بھی بجلی چوری میں ملوث نکلیں۔ رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
لیسکو حکام نے ڈیوس روڈ سب ڈویژن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، رخسانہ کوثر لیسکو کی ڈائریکٹ سپلائی سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر ہی تھیں ، لیسکو عملے نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تاریں قبضے میں لیکر ملزمہ کے خلاف بجلی چوری کی دفعات کے تحت متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزمہ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئیں۔
لیسکو کی جانب سے ملزمہ کو 5 لاکھ 75 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جس میں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی وصولی کرلی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا ، اس سلسلے میں کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More