پنجاب میں 30 اپریل کو عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔
جاری شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کی پولنگ 30 اپریل کو ہو گی، 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری ہو گا، پنجاب میں کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کومخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانا ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More