تل ابیب (پاک ترک نیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع یووا گیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس یا تو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے یا مرنے کیلئے تیار رہے ہیں ،تیسرا کوئی آپشن نہیں بچا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ڈھٹائی اور جارحانہ عزائم کا اندازہ کا اُن کے وزیر دفاع یووا گیلنٹ کے اس بیان سے لگایا جا سکتا ہے جس میں اس نے کہا کہ حماس کو صفحہ ہستی سے مٹائیں گے۔ اسرائیلی وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے کہا ہے کہ حماس یا تو غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالے یا مرنا کے لیے تیار رہے، اُن کے پاس اب کوئی تیسرا آپشن نہیں بچا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل غزہ پر مسلسل 27 دنوں سے بارود کی بارش کر رہا ہے ،سفاکانہ حملوں میں معصوم بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شہید ہوئی ہے ، لیکن اسرائیل پھر بھی باز نہیں آ رہا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ حماس کے پاس اب دو آپشنز ہی بچے ہیں یا تو مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے یا مرنے کے لیے تیار رہے۔