وزیراعظم کی شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد دی ہے اورکہا ہے کہ بی این اے کے بانی کی گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔

شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا کہ بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے بانی کی گرفتاری کے لیے ایک شاندار آپریشن کرنے پر آئی ایس آئی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ آپریشن ہمارے اداروں کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس گرفتاری سے بلوچستان میں عسکریت پسندی کو کچلنے اور امن کے ایک نئے دور کا آغاز کرنے میں مدد ملے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور ڈائیریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور قومی سلامتی کمیٹی کے تمام شرکاء نے ڈیسک بجا کر آئی ایس آئی اور اس کے سربراہ کو شاندار کارنامے پر ڈیسک بجا کر شاباش دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More