عمران خان کی کراچی پولیس آفس دہشت گرد حملے کی مذمت

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گزشتہ روزکراچی پولیس آفس پر ہونیوالے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس پر کل کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خصوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کے ہاں دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More