2024 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) مالی سال 2024 میں 7 لاکھ سے پاکستانی روزگار کیلئے دیار غیر چلے گئے ۔
مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023 میں پاکستان سے 8 لاکھ 11 ہزار 469 افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ عبدالشکور سومرو نے کہا کہ مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے ویزا جاری ہونے میں مسائل رہے اور سعودیہ نے زیادہ تر ویزے لیبر کلاس کو جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ اسی عرصے میں عرب امارات نے پروفیشنل کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے ہیں جبکہ پروفیشنل ورکرز کی مانگ امریکا اور یورپ میں بڑھی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More