شام میں تباہ کن زلزلے میں 2300افراد جاں بحق10ہزارسے زائد زخمی

دمشق (پاک ترک نیوز)
شام میں پیرکے روز آنے والے مہلک زلزلے میں اب تک 890فراد کے جاں بحق ہونے اور کم ازکم دوہزار افراد کے زخمی ہونے کے ابتدائی اعدادوشمار سامنے آئے ہیں۔ جبکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے بڑی تعداد میں مزید لاشوں کے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔
سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہری دفاع، وزارت صحت اور وائٹ ہیلمٹس گروپ کی فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا ہے کہ صبح اور دوپہر کو آنے والے تباہ کن زلزلوں نے جنگ زدہ شام کے شہروں کے تمام حصوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا ہے۔اورحکام مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2,300 سے زیادہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کر رہےہیں۔
تاہم مصدقہ ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق شامی حکومت کےمحکمہ شہری دفاع کے امدادی کارکنوں نے بتایا ہےکہ جنگ زدہ ملک میںکل کے زلزلوں سے کم از کم 890 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کی تعداد دو ہزار سے زیادہ ہے۔وزارت صحت نے کہا ہےکہ حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں کم از کم 461 افراد جاں بحق اور 1,326 زخمی ہوئےہیں۔ جبکہ وائٹ ہیلمٹس ریسکیو گروپ نے بتایا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 430 مزید جاں بحق اور 1,050 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More