مسجد نبوی ؐ میں رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں آنیوالےزائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی

 

مدینہ منورہ (پاک ترک نیوز) مسجد نبویؐ میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے عشرے میں آنیوالے زائرین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی سرکاری نیوزایجنسی کا کہنا ہے کہ رمضان کے پہلے عشرے میں ایک کروڑ سے زائد زائرین نے مسجد نبوی ﷺ میں عبادات کیں۔
کورونا کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ 2 برس سے زائرین عمرہ کی تعداد کو محدود کردیا گیا تھا تاہم رواں سال کورونا کے باعث عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد سیکڑوں کی تعداد میں دنیا بھر سے زائرین ارض مقدس پہنچ رہے ہیں۔زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے کے لیے سیکڑوں رضا کار دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More