ترکیہ ،فروری میں بے روزگاری کی شرح 8.7 فیصد تک گر گئی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں ماہ فروری کے دوران بیروزگاری کی شرح 8.7فیصد تک گر گئی ۔
شماریاتی اتھارٹی کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح میں قدرے کمی آئی اور فروری میں چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔
ترک شماریاتی اتھارٹی (TurkStat) کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ موسمی طور پر ایڈجسٹ شدہ بے روزگاری کی شرح مہینے میں 8.7 فیصد تک پہنچ گئی، جو ایک ماہ پہلے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم ہے۔
ترک اسٹیٹ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہےکہ یہ تعداد جنوری 2024 میں 9 فیصد اور فروری 2023 میں 10 فیصد سے کم تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More