پینٹ اور کوٹنگز بنانیوالی کمپنی اکزونوبل کے 8ارب روپے کی لاگت سے فیصل آباد میں پلانٹ کا افتتاح

فیصل آباد(پاک ترک نیوز) پینٹ اور کوٹنگز بنانے والی معروف عالمی کمپنی اکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ نے پیر کو پاکستان کے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد میں اپنے نئے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔
8ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جانے والا یہ پلانٹ 25ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور فیصل آباد میں لگنے والا یہ پلانٹ اب تک پاکستان بھر میں اکزونوبل کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔
اکزونوبل فیصل آباد پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر ہینی ڈی وریس تھے جبکہ تقریب میں چیئرمین شمس پاور ندیم بابر سمیت اکزونوب کے اہم عہدیداروں نے شرکت کی ۔ان کے علاوہ تقریب میں موریکس (ڈائریکٹر – مینوفیکچرنگ اینڈ سپلائی چین، ساؤتھ ایشیا پیسیفک)، محترمہ میریک بلینبرگ (گلوبل ڈائریکٹر – ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ اینڈ سیکیورٹی) اور مبشر عمر (چیف ایگزیکٹو آفیسر، اکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ) نے بھی شرکت کی ۔
مبشر عمر، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ نے کہا کہ یہ اکزو نوبل کی آج کی مضبوط مارکیٹ پوزیشن پر ہمارے اعتماد کے ساتھ ساتھ کل کے لیے ہمارے وژن کی بھی عکاسی کرتا ہے جو کہ بڑھتی ہوئی پینٹ اور کوٹنگز کی صنعت میں سب سے آگے ہے۔اکزو نوبل کی 60 سالہ وراثت کی بنیاد پر پاکستان میں پینٹ اور کوٹنگز کے صارفین کو عالمی معیار کے حل کے ساتھ خوش کرنے کے لیے، گرین فیلڈ سائٹ میں سرمایہ کاری پاکستان کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More