بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ محفوظ ،تین شہری ہلاک

 

نئی دہلی (پاک ترک نیوز) بھارتی فضائیہ کا مگ 21 لڑاکا طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں تین شہری ہلاک جبکہ پائلٹ محفوظ رہا۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ کا طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔طیارہ راجستھان کے علاقے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔پائلٹ نے ٹیک آف کے فوراً بعد تکنیکی خرابی کی اطلاع دی تھی۔
حادثے کا شکار ہونے والے بھارتی لڑاکا طیارے نے سورت گڑھ سے اڑان بھری تھی، واقعےکی تحقیقات کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیاہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More