اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری

غزہ (پاک ترک نیوز) حماس کے طوفان الاقصی حملوں کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں 500 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جب کہ جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں میں حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ شدید لڑائی جاری ہے۔
شدید بمباری نے اب تک محصور فلسطینی انکلیو میں 120,000 سے زائد افراد کو بے گھر ہو گئے ۔اسرائیلی فوج کے 100,000 ریزرو فوجی غزہ کے قریب جمع ہوگئے ہیں، جہاں فلسطینی جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے 130 افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 700سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 436نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔
حماس کا یہ حیران کن حملہ اس وقت ہوا جب حالیہ دنوں میں اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے ہاتھوں ریکارڈ تعداد میں فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More