انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی مرکزی اپوزیشن جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے رہنما کمال کلچدار اولونے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ منصور یاوا ایک بار پھر دارالحکومت انقرہ میں اگلے سال مارچ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں میئر کے عہدے کے لیے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
کلچدار اولونے 10 ستمبر کو انقرہ میں سی ایچ پیکے 100 ویں سالہ میموریل فاریسٹ کے افتتاح کے دوران صحافیوں اور پارٹی کے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے یاواکی امیدواری کی تصدیق کی۔
یاوا جنہوں نے 2019 کے انتخابات میں 50.9 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی نے 30 اگست کو انقرہ میں ایک حالیہ اجتماع کے دوران دوبارہ انتخاب میں حصہ لینے کے اپنے ارادوں کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ "اگراللہ نے چاہا اور آپ میرا ساتھ دیں تو میں انتخابات میں کھڑا ہونا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ مزید پانچ سال آپ کے ساتھ رہوں گا”۔
یہ اعلان کلچدار اولوکے ایک حالیہ اقدام کے بعد کیا گیا جب اس نے یاوا اور استنبول کے میئر ایکرم امامو اولو دونوں کو دوبارہ نامزد کرنے کے پارٹی کے ارادے کی تصدیق کی تھی۔ جس نے 15 اگست کو اپنی امیدواری کا اشارہ بھی دیا۔
2019 کے مقامی انتخابات میںسی ایچ پیکے میئر کے امیدواروں کوگڈ پارٹی کی حمایت حاصل ہوئی۔ تاہمگڈ پارٹی کی رہنما میرل اکسینرنے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے استنبول اور انقرہ سمیت ملک کے تمام 81 صوبوں میں اپنے امیدوارکھڑے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اکسینر نے کہا کہ آزادانہ طور پر الیکشن لڑنے کا حتمی فیصلہ 13 ستمبر کو ہونے والے پارٹی کے جنرل ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے اجلاس میں بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔
اگلی پوسٹ