لاہور(پاک ترک نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور کے 2جبکہ گوجرانوالہ کے ایک حلقے سے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی ۔
مریم نوازکے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کروا دیے ہیں۔مریم نواز پی پی 149، پی پی 153 اور پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی ۔مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی ایڈوکیٹ محمد اسماعیل نے جمع کروائے۔مریم نواز نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کا پی پی 173 کا حلقہ بلال یاسین والا حلقہ ہے جو موہنی روڈ وغیرہ پر مشتمل ہے, پی پی 173 والا حلقہ مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کا بھی آبائی حلقہ تھا۔
پی پی 149 نیا حلقہ ہے جبکہ پہلے اس کا پرانا پی پی 153 ہے اور اس حلقے سے خواجہ عمران نذیر والا رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ پی پی 149 میں چائنہ سکیم اور بھوگیوال روڈ وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔
مریم نواز کے گوجرانوالہ کے حلقہ پی پی 63 سے کاغذات نامزدگی مکمل کرکے جمع کروا دیے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ کا حلقہ پی پی 63 سابق لیگی ایم پی اے چوہدری اقبال کا حلقہ ہے۔