مسلم لیگ ن عام انتخابات 2024کیلئے اپنا منشور آج پیش کرے گی

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) عام انتخابات 2024ء کیلئے اپنا منشور آج پیش کرے گی، منشور کا نام ”پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو“ رکھا گیا ہے۔
منشور کے اعلان سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف ہوں گے، سابق وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے منشور میں ’پاکستان کو نواز دو، 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں‘ کا بیانیہ بنایا گیا ہے، ایس آئی ایف سی سے جڑے پراجیکٹ کو لیکر چلنے کا وعدہ بھی منشور میں شامل ہے۔عوام کو ریلیف دینے کے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی مسلم لیگ (ن) کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More