اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کے درمیان مذاکرات کا دور آج سے شروع ہو گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نویں اقتصادی جائزے پر بات چیت ہو گی، سیلاب کے بعد پیدا صورتحال اور معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا، ٹیکس محاصل اور ایکس چینج ریٹ پر بریفنگ دی جائے گی، مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو ایک ارب دس کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )کا جائزہ مشن پاکستان میں 10روز قیام کرے گا، پہلے مرحلےمیں 3روزکیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کےساتھ پالیسی سطح کےمذاکرات9جنوری تک جاری رہیں گے۔
پاکستان کی جانب سے جولائی تا دسمبر2022 کی معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا، سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔
سابقہ پوسٹ
اگلی پوسٹ