ترکیہ کی تیسرے نیو کلیئر پاور پلانٹ کیلئے چین سے بات چیت جاری

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ تیسرے نیو کلیئر پاور پلانٹ کیلئے چین سے رابطے میں ہے ۔چوتھے نیو کلیئر پاور پلانٹ کیلئے سائٹس کا سروے کر رہا ہے۔
وزارت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ ترکیہ ملک کے تیسرے جوہری پاور پلانٹ کیلئے چین کے ساتھ رابطے میں ہے ۔
اس سے قبل ترکیہ روس کے تعاون سے جنوبی صوبے مرسن میں پہلی جوہری پاور پلانٹ Akkuyu NPP تعمیر کر رہا ہے، جس کا پہلا ری ایکٹر اگلے سال پیداوار شروع کرے گا ۔
ترکیہ شمالی صوبے سینوپ میں دوسرا اور شمال مغربی صوبے کرکلریلی میں تیسرا جوہری پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
وزارت توانائی میں جوہری انفراسٹرکچر کے سربراہ صالح ساری نے ایک مقامی جوہری صنعت کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ ترکیہ کو 2035 تک جوہری توانائی کے ذریعے 11 فیصد سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اپنے آب و ہوا کے اہداف تک پہنچنے کے لیے 2053 تک 29 فیصد بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More