گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا۔ سنی اتحاد کونسل اراکین نے وزیراعظم کیخلاف نعرے بازی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں، البتہ پی ٹی آئی کی حکومت میں گندم اور چینی برآمد ہوئیں اور پھر دونوں چیزیں درآمد کی گئیں، اربوں کھربوں روپے کہاں گئے وہ تاریخ کا حصہ ہے۔
ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More