شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنیوالے 3بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

پیانگ یانگ (پاک ترک نیوز) جنوبی کوریا کے حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنیوالے 3بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔شمالی کوریا نے رواں سال تقریبا 70 بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں جن میں 8 بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں۔
جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کی صبح مشرقی سمندر میں 3 کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔
شمالی کوریا کی جانب سے کئے گئے میزائل تجربات پر امریکہ اور دیگرممالک نے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More