کیف (پاک ترک نیوز) یوکرین کا کہنا ہے کہ مشرقی شہر پوکروسک میں روسی میزائل حملوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی یوکرین کے شہر پوکروسک پر روسی میزائلوں کے حملے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ میزائل حملے میںایک مشہور ہوٹل اور اپارٹمنٹ تباہ ہو گئے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے یوکرین کیلئے 200 ملین ڈالر کے نئے ہتھیاروں کا اعلان متوقع ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی پی اے پی کی رپورٹ کے مطابق، سرحدی محافظوں کی جانب سے درخواست کے بعد پولینڈ کی وزارت دفاع بیلاروس کی سرحد پر اضافی دستے بھیجے گی۔