پاک بحریہ کا جہاز امدای سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصرامدای سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا۔
امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔ترکیہ کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام، ترکیہ کے اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون بھی امدادی سامان کیساتھ آئندہ چند روز میں ترکیہ اور شام پہنچے گا۔ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More