پاک چین افغان وزرائے خارجہ سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان ،چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔
چینی وزیر خارجہ بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے بعد گزشتہ روز پاکستان پہنچے ہیں، قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
گزشتہ روز افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی وزیر تجارت نوید قمر سے ملاقات بھی کی۔
یاد رہے کہ آج سے شروع ہونیوالے پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ فریقی مذاکرات میں تجارت اور دیگر معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More