پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے: وفاقی وزیر خواجہ آصف

 

سیالکوٹ(پاک ترک نیوز)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مستحکم ہونے کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ناگزیر ہے۔ ہمیں درپیش مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کے ذمے دار اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاستدان سب ہیں کیوں کہ پاکستان میں آئین اور قانون پر سمجھوتا کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاست دان سب موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، ملک میں آئین و قانون کمپرو مائزڈ ہوتے ہیں۔

سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیڑھ دو سال قبل دہشت گردوں کو خود یہاں لاکر بسایا گیا، نتیجہ یہ نکلا کہ دہشت گردی ہمارا مقدر بن گئی ہے اور اس پر جس نے آواز اٹھانے کی کوشش کی، اسے ملک سے نکال دیا گیا۔ کراچی میں پولیس آفس پر حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے کے پی او پر حملے کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میرا زیادہ تر وقت اپوزیشن میں گزرا ہے۔ میں نے 32 برس میں یہاں سیاست کو رسوا ہوتے ہی دیکھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More