پاکستان اور ترکی کا آئیڈیاز 2024 میں اسٹیل، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی میں تجارت اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق

کراچی (پاک ترک نیوز)
پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور کاروباری تعلقات کو بڑھانے کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل کو تیار کرنےکے ساتھ اسٹیل اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میںآئیڈیاز 2024 نمائش اور کانفرنس کے دوران دونوں ملکوں کے مابین وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ترکیہ کےبورڈ آف کارڈمیر (کارابوک آئرن اینڈ اسٹیل ورکس آف ترکیہ) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دیمیر کی ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے دفاع، ایرو اسپیس اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں انقرہ کی نمایاں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کی صنعتی اور دفاعی صنعتوں میں اس کے تعاون کو نوٹ کیا۔انہوں نےکہا کہ ترکی کے ساتھ ہماری شراکت داری نے اہم صنعتوں میں خود انحصاری کو فروغ دیا ہے اور تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے اسٹیل کی پیداوار میں پائیدار طریقوں کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی ماحولیاتی معیارات کو پورا کرنے کے لیے جدت کو فروغ دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔
دیمیر نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ترکی کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں نے تجارتی مواقع کو بڑھانے اور دونوں ممالک کی سٹیل کی صنعتوں کے درمیان پائیدار روابط قائم کرنے کے مشترکہ وژن کے ساتھ ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے میں گہرے تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے فائدے کے لیے اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے اقدامات پر عمل کرنے پر اتفاق کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More