پیرس اولمپکس؛ دنیا کھیل کا سب سے بڑا ایونٹ آج اختتام پذیر ہوگا

پیرس (پاک ترک نیوز) پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ اولمپکس 2024 آج ختم ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق فرانست کے شہر پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والا کھیلوں کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس 17 روز تک شائقین کو محظوظ کرنے کے بعد آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔
گیمز میں ہفتہ کی شب تک چین نے 39 گولڈ میڈلز کے ساتھ میڈل ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے، چین نے 27 گولڈ اور 24 کانسی کے تمغے حاصل کر رکھے ہیں اور میڈلز کی مجموعی تعداد 90 ہے۔
امریکا ایونٹ میں دوسری پوزیشن پر موجود ہے جس کے کھلاڑیوں نے 122 تمغے حاصل کیے ہیں تاہم انکے 38 گولڈ میڈلز ہیں اس لیے دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔امریکی اتھلیٹس نے 42 چاندی اور 42 برانز میڈل حاصل کررکھے ہیں۔
آسٹریلیا 18 گولڈ اور مجموعی طور پر 50 میڈلز کے ساتھ تیسری، جاپان 18 گولڈ اور 43 مجموعی میڈلاز کے ساتھ چوتھی جب کہ میزبان فرانس 16 سونے کے تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔
82 ممالک کی طرف سے حصہ لینے والے میگا ایونٹ میں پاکستان 62 ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ارشد ندیم کا واحد گولڈ میڈل پاکستان کو ملا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More