پی سی بی کا قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت لازمی قرار دینے کا فیصلہ

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم میں انتخاب کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ فیصلہ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا۔
یہ میٹنگ T20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہوئی ۔شاہین گروپ مرحلے میں امریکہ اور بھارت سے شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہرہو گئی تھی ۔
میٹنگ کے دوران شرکاء نے ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی کیونکہ محسن نقوی نے معیاری ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دینے کے منصوبے کی اصولی منظوری دی۔
چیئرمین پی سی بی نے کلب لیول سے قومی سطح تک ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کرانے کے منصوبے کا اعلان کیا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More