پی آئی اے نے حج 2023 کیلئے کرایوں کا اعلان کردیا

 

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کے لیے کرایوں کا اعلان کردیا۔
سرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔
پرائیوٹ حج کیلئے جانے والے عازمین کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالرز تک مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کرایہ سائوتھ ریجن کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد کے عازمین کے لیے نافذ العمل ہوگا۔
نارتھ سیکٹرلاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں کے عازمین کے لیے کرایے کی شرح 910 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 220 ڈالر تک ہوگی۔
قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی جس کے دوران 38 ہزار سے زائد عازمین کے سفر کرنے کی توقع ہے۔تقریبا 44ہزار سے زائد عازمین سعودی ایئرلائن اور باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائنز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔

پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More