کراچی (پاک ترک نیوز)
پی آئی اے کی یورپی پروازوں پر پابندی اٹھانے کے حوالے سے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسیکے 14 مئی کو ہو نے والے اجلاس میں شرکت کے لئے سیکریٹری ایوی ایشن کی سرابراہی میں اعلیٰ سطحی وفد آج برسلز روانہ ہوگا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق قومی ائر لائن ملک کے یوم آزادی 14 اگست سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جو کہ چار سال بعد ایک اہم پیشرفت ہے۔
ترجمان نے امید ظاہر کی کہ ایئر لائنز کو رواں ماہ انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی اسسمنٹ (IASA) سے مرحلہ وار اجازت مل جائے گی۔ اور ایسا ہوتے ہی پی آئی اے اگلے ماہ پیرس کے لیےپروازیںدوبارہ شروع کر دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے اپنے 777 طیاروں کے بیڑے کی مرمت کا کام تیز کر دیا ہے تاکہ حفاظتی معیارات کی تعمیل اور یورپی اور برطانیہ کے روٹس کے لیے آپریشنل تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس وقت پی آئی اے کے پاس سات 777 طیارے آپریشن میں ہیں۔ اگلے دو ماہ کے اندر دو مزید طیارے سروس میں متعارف کرانے کا منصوبہ ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے دنیا بھر میں بغیر کسی رکاوٹ کے سفر اور تجارتی روابط کی سہولت فراہم کرنے والے 97 ممالک کے ساتھ فضائی سروس کے معاہدے ہیں۔
دریں اثنا سیکریٹری ایوی ایشن کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج اتوار کو برسلز روانہ ہورہا ہے۔ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے اہم شعبوں کے آڈٹ کی رپورٹس آئی اے ایس اے کے جائزہ بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کا یونیورسل ایوی ایشن سیکیورٹی آڈٹ بھی کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔
جبکہ سی اے اے نے یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ذریعے اتھارٹی کے اہم شعبوں کے جائزے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے