وزیراعظم کا معروف اداکار و میزبان ضیا محی الدین کے انتقال پر اظہار تعزیت

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے عالمی شہرت یافتہ معروف ہدایت کار، صدا کار، اداکار، مصنف اور میزبان ضیاء محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے ان کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی۔
وزیراعظم کا تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک شخص معاشرے سے کوچ کرگیا ۔ضیاء محی الدین نے پاکستان میں ٹیلی ویژن ہوسٹنگ کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا اور بین الاقوامی سطح پر اداکاری کے ذریعے پاکستان کا نام بیرون ملک روشن کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے صدر کے طور پر انہوں نے نئے آنے والے فنکاروں کی تربیت میں اپنا شاندار کردار ادا کیا ۔ضیاءمحی الدین کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی صلاحیتوں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More