پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہونے کا امکان ، انتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز

 

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی آج رات تحلیل ہونے کا امکان ہے جبکہ انتخابات 12اپریل کو کرانے کی تجویز سامنے آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل ہو گئی۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
گورنر پنجاب آج رات وزیراعلیٰ پنجاب کی سمری پر دستخط کر سکتے ہیں، جس کے بعد پنجاب اسمبلی آج رات ہی تحلیل ہونے کا امکان ہے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات 12 اپریل کو کرانے کی تجویز پیش کر دی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More