ماسکو (پاک ترک نیوز) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امریکہ کے تسلط کے خلاف جدوجہد کی قیادت کر رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یوکرین کے کسی بھی امن مذاکرات میں "نئے عالمی نظام” کی تشکیل اور "روسی مفادات، روسی خدشات” کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
روس نے طویل عرصے سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر امریکہ کے تسلط کے خلاف جدوجہد کی قیادت کر رہا ہے اور دلیل دیتا ہے کہ یوکرین کی جارحیت اسی لڑائی کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ماسکو نے کہا کہ ان کے پاس یوکرین میں ایک سال سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، اس کا کوئی کوئی سفارتی حل نظر نہیں آرہا۔