ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی تیل کمپنی آرامکو کو دوسری سہ ماہی کے دوران منافع میں تقریباً 40 فیصد کمی کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے کہا کہ دوسری سہ ماہی میں اس کا خالص منافع ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد کم ہو کر 30 بلین ڈالر رہ گیا، جس کی وجہ خام تیل کی کم قیمتیں اور ریفائننگ اور کیمیکلز کے مارجن کی وجہ سے ہے۔
فروخت صرف 400 بلین ریال (تقریباً 106 بلین ڈالر) رہی، جو کہ 562 بلین ریال (2022 کی دوسری سہ ماہی میں 150 بلین ڈالر) سے کم ہے۔
گزشتہ ہفتے فارچیون میگزین میں آرمکو کو ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی قرار دیا تھا ۔میگزین کی فہرست میں والمرٹ (walmart)اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود تھی جبکہ آرامکو نے ایپل اور ایمزون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا ۔