شمالی نائیجیریا میں مسجد منہدم ہونے سے سات نمازی شہید

نائیجر (پاک تک نیوز) شمالی نائیجیریا میں مسجد منہدم ہونے سے سات نمازی شہید ہوگئے ۔
حکام نے بتایا کہ نائیجیریا کے شمالی شہر کادونا کے شہر زاریا میں سینکڑوں نمازیوں سے بھری مسجد کا ایک حصہ گرنے سے 7افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
زاریہ امارت کونسل کے ترجمان عبداللہی کواربائی نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں مسلمان شہر کی مرکزی مسجد میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا، ابتدائی طور پر چار لاشیں ملی تھیں، اور پھر ریسکیو ٹیم کی جانب سے منہدم ہونے والی مسجد میں تلاش کے بعد مزید تین لاشیں ملی ہیں۔

 

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More