اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ،درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔
زرمبادلہ کےمجازڈیلرزکوتمام درآمدات کیلئےزرمبادلہ فراہم کرنےکی ہدایت کی گئی ہے ،سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیاہے۔
بندرگاہوں پرپھنسے6ہزارسےزائدکنٹینرزریلیز کرنےکیلئےبینکوں کوزرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دیدی گئی،اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا۔