براؤزنگ ٹیگ

افغانستان میں امن

کابل میں داعش کا حملہ: طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ سمیت 25 افراد جاں بحق

کابل میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے حملے میں طالبان کی بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی جاں بحق ہوگئے۔ دارالحکومت کابل کے سردار محمد داؤد خان ملٹری اسپتال میں داعش کے جنگجوؤں نے حملہ کیا۔  اس دوران ملٹری اسپتال کے قریب دھماکے بھی ہوئے جس  کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہوئے۔ افغان حکومت کے ترجمان اورنائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ داعش کے حملے میں بدری 313 فورس کے سربراہ مولوی حمداللہ رحمانی بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ افغان حکومت نے…

افغانستان میں امن پاک افغان ازبک ریلوے منصوبے کے لئے ناگزیر ہے، عمران خان

تاشقند(پاک ترک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لئے بھی ضروری ہے۔ وہ تاشقند میں پاک ازبک بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم آج ہی دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغانستان اور ازبکستان ریلوے منصوبے سے خطے میں انقلاب آئے گا ۔ پاکستان اور ازبکستان کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ افغانستان میں امن خطے کے لیے اہم…

ترکی امریکہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کا معاہدہ طے پا گیا

دیارباکر(پاک ترک نیوز) ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور انتظام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئندہ ماہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور اس کی منیجمنٹ کا انتظام سنبھال لے گا۔ یہ معاہدہ ترکی اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کی ایک طرف ایک بڑی پیش رفت ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات مزید خوشگوار اور مستحکم ہو سکیں گے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں…

افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر پاکستان کو تشویش

وزیراعظم عمران خان کی نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت افغان فورسز اور طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملوں سے پاکستان کی ہمسایہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کے ساتھ امریکی انخلا مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑھتے ہوئے تشدد پر بات کی اور کہا کہ ہمسایہ ملک کی صورتحال پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ انہوں نے ایرانی صدر سے کہا کہ افغانستان میں حالیہ خانہ جنگی سے…

پاک فوج کے سربراہ کا دورہ افغانستان، صدر اشرف غنی سے ملاقات

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل کے ایک روزہ سرکاری دورے پر افغان صدر  اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف نے کابل میں افغان صدر سے ملاقات کی ، اس دوران برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک بھی  موجود  تھے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی سلامتی و دفاع میں تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ …

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے انخلا شروع

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے انخلا کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے تک بین الاقوامی فورسز متعدد اڈوں کا انتظام افغان سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیں گی۔ افغانستان کے قائم مقام وزیرِ دفاع جنرل یاسین ضیا کا قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ اور دیگر افغان حکام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا ،،،،بین الاقوامی افواج بارام ایئر فیلڈ جائیں گی ،جس کے بعد وہ اپنی آخری منزل کی طرف روانہ ہو جائیں گی۔امریکی صدر جو بائیڈن گزشتہ ماہ یہ اعلان کرچکے ہیں کہ یکم مئی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More