براؤزنگ ٹیگ

ترکی اور افغانستان

امریکہ اور نیٹو افواج نے افغانستان میں 20 سال ضائع کئے، جرمنی

س عرصے میں ایک افغان قوم کا تصور پیدا نہیں کر سکے، جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بات چیت جس مقصد کے لئے افغانستان گئے تھے وہ پورا نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں اتنے برس گذارنے کے باوجود امریکہ اور نیٹو فورسز دہشت گردی کے خطرے کو معمولی سطح پر ہی کم کیا جا سکا۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ بدقسمتی سے جو مقصد لے کر افغانستان پر چڑھائی کی گئی تھی وہ کسی طور پر بھی پورا نہ ہو سکا۔ امریکہ اور جرمنی کے درمیان ایک اچھی پارٹنرشپ ہے اسی لئے…

افغان رہنماؤں کا طالبان سے دوحہ میں دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ

افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد اور طالبان کی مسلسل پیش قدمی پر سابق افغان صدر حامد کرزئی نے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں حامد کرزئی، افغانستان کی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ ، یونس قانونی، کریم خلیلی، محمد محقق، سلام رحیمی، عبدالرشید دوستم، گلبدین حکمت یار، سید سعادت منصور نادری، عنایت اللہ بالغ اور فاطمہ غنی پر مشتمل وفد طالبان سے ملاقات کرے گا۔ ابھی یہ طے نہیں ہو سکا کہ طالبان کی طرف سے افغان رہنماؤں کے ساتھ کون بات چیت کرے گا۔ حامد کرزئی نے کہا…

ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے معاہدے سے دستبردار ہو جائے، طالبان

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کے معاہدے سے باہر آ جائے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جیسا کے ہر ایک جانتا ہے دوحہ معاہدے کے نتیجے میں تمام غیر ملکی افواج افغانستان سے واپس جا رہی ہیں۔ اس معاہدے کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے بھی منظور کیا ہے۔ افغانستان کے دوست ممالک اور ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اوغلو نے بھی اس معاہدے کی حمایت کی ہے۔ خود ترک وزیر خارجہ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔ طالبان کے ترجمان نے…

ترکی امریکہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی کا معاہدہ طے پا گیا

دیارباکر(پاک ترک نیوز) ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور انتظام کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ آئندہ ماہ افغانستان سے غیر ملکی فوج کے مکمل انخلاء کے بعد ترکی کابل ایئر پورٹ کی سیکیورٹی اور اس کی منیجمنٹ کا انتظام سنبھال لے گا۔ یہ معاہدہ ترکی اور امریکہ کے درمیان بہتر تعلقات کی ایک طرف ایک بڑی پیش رفت ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے مستقبل کے تعلقات مزید خوشگوار اور مستحکم ہو سکیں گے جو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں…

افغان امن عمل میں سہولت کار ہیں ضامن نہیں، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاک فوج کے ترجمان اور شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے پوری خلوص نیت سے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے لیکن پاکستان اس امن عمل کا سہولت کار ہے، ضامن نہیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ افغان امن عمل کے بہت سے پہلو ہیں اور اس وقت یہ ایک انتہائی اہم مرحلے پر ہے اور ہر کوئی یہ سمجھتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ جہاں تک پاکستان کی بات ہے تو پاکستان نے پوری خلوص…

افغانستان میں بڑھتے ہوئے تشدد پر پاکستان کو تشویش

وزیراعظم عمران خان کی نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بات چیت افغان فورسز اور طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایک دوسرے پر حملوں سے پاکستان کی ہمسایہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر کے ساتھ امریکی انخلا مکمل ہونے سے پہلے ہی بڑھتے ہوئے تشدد پر بات کی اور کہا کہ ہمسایہ ملک کی صورتحال پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ انہوں نے ایرانی صدر سے کہا کہ افغانستان میں حالیہ خانہ جنگی سے…

"استنبول کانفرنس "میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط

کابل: (پاک ترک نیوز) افغان طالبان نے ترکی امن کانفرنس میں شرکت طالبان قیدیوں کی رہائی سے مشروط کردی ۔ادھرامریکی افواج نے افغانستان سے اپنے انخلا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق،طالبان نے استنبول میں ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کے لیے طالبان قیدیوں کی رہائی اور اقوام متحدہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خاتمے کی شرط رکھی ہے۔ ترکی میں 24اپریل کو ہونے والی افغان امن کانفرنس طالبان کی غیر حاضری کے باعث پہلے ہی عید الفطر کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ، امریکی افواج نے…

افغان حکومت اور طالبان میں امن کی کوششیں، پاکستانی وزیر خارجہ تہران پہنچ گئے

افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا اہم ترین دور 24 اپریل کو استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔ ان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ ترکی میں ہونے والے مذاکرات اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہوں گے۔ پاکستان، ایران، چین، روس، بھارت اور امریکہ کو بھی ان مذاکرات میں شامل کیا گیا ہے۔ دورہ ایران کے دوران وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی، وزیر خارجہ جواد ظریف سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ ایران کے حوالے سے شاہ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More