ترکی: نجی شعبے سے ملازمین فارغ کرنے پر پابندی
ترکی میں معمولات زندگی بحال کرنے کے بعد حکومت نے نجی شعبے سے ملازمین کو فارغ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری طرف کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران عوام کو دی جانے والی مالی امداد کا سلسلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔
عالمی وبا کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں محدود ہونے سےترکی میں بے روزگاری 14 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔ ریسٹورنٹس، کیفیز، سینما گھر، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات کی رونقیں بحال کر دی گئی ہے۔ تمام قسم کے کرفیو ختم ہو گئے…