ترکی کے مکینیکل وینٹی لیٹرز نے 30 ممالک میں کورونا کے لاکھوں مریضوں کی جان بچائی
کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لئے ترکی کی چار کمپنیوں نے مشترکہ طور پر ایک مکینیکل وینٹی لیٹر تیار کیا جو اس وقت دنیا کے 30 ممالک میں استعمال ہو رہا ہے۔ وینٹی لیٹر کی تیاری میں ترک حکومت نے چاروں کمپنیوں کو مدد فراہم کی۔
مکینیکل وینٹی لیٹر کا نام "بائیوسِس" رکھا گیا ہے۔
ترک وزارت صنعت و ٹیکنالوجی کے جمال ایردوان نے میڈیا کو بتایا کہ بائیوسِس وینٹی لیٹر 2017 میں تیار کیا گیا تھا۔ 2020 کے شروع میں کورونا وائرس نے جب عالمی وبا کی صورت اختیار کی تو وینٹی لیٹرز کی اشد ضرورت محسوس ہوئی…