ترکی اور آذربائیجان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں
ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پانچ روز سے جاری فوجی مشقیں آج اختتام پذیر ہو گئیں۔ یہ مشقیں آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہوئیں۔
مصطفیٰ کمال اتاترک 2021 کے نام سے کی گئیں ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی فوج کے درمیان بہتر جنگی حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ اس دوران جنگی ساز و سامان، بھاری توپ خانے سمیت سپاہیوں کو میدان جنگ میں بروقت بھیجنے کی مشقیں کی گئیں۔
دونوں ملکوں کی زمینی فوج نے ان مشقوں میں حصہ لیا۔ مشق میں حصہ لینے والے فوجیوں نے دی گئی اسائنمنٹس کو بروقت پورا کیا۔
ان مشقوں میں 600…