براؤزنگ ٹیگ

ترک معیشت

ترکی کی کرپٹو کرنسی کا بانی 2 ارب ڈالر لے کر فرار ہو گیا

استنبول(پاک ترک نیوز ) ترکی کا کرپٹو کرنسی کا بانی سرمایہ کاروں کے دو ارب ڈالرز کے ساتھ فرار ہوگیا ہے۔ ترک پراسیکیوٹرز نے اس بارے میں بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔تھوڈیکس ایکسچینج نے ایک پُراسرار پیغام کے ساتھ ٹریڈنگ 5 دنوں کے لئے معطل کر دی ہے۔ ترکی کے سیکورٹی حکام نے مفرور فاروق فتحی اوزر کی تصویر جاری کی ہے۔ جس پر دو ارب ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ فرار ہو جانے کا الزام ہے۔بتایا جاتا ہے کہ وہ استنبول سے البانیہ یا تھائی لینڈ فرار ہوگیا ہے۔ اس کی عمر 27 اور 28 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے

اپوزیشن سینٹرل بینک سے 128 ارب ڈالر غائب ہونے کے جھوٹے الزامات لگا رہی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے اپوزیشن کے ان الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے جس میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے ترکی کے مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 128 ارب ڈالر کے گھپلے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ وہ جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کر رہے تھے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ نہ تو یہ اعداد و شمار ہی ٹھیک ہیں اور جس طرح 128 ارب ڈالر کے غائب ہونے کی بات کی گئی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ان الزامات پر پہلے دن سے ہی حکومت کا موقف ہے کہ اپوزیشن محض پولیٹیکل پوائنٹ سکورنگ کر…

دہشت گردوں کو ترکی میں ترقی کا راستہ روکنے نہیں دیں گے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گرد، شرپسند عناصر اور ان کی حمایت کرنے والی سیاسی جماعتیں جتنا مرضی زور لگا لیں ترکی میں ترقی کا راستہ نہیں رک سکتیں۔ حکومت اپنے ترقیاتی منصوبوں کو ہر قیمت پر مقررہ وقت میں مکمل کرے گی۔ انہوں نے یہ بات جنوب مشرقی ترکی میں ایک پُل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے یہ خطاب انقرہ کے صدارتی محل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کیا۔ صدر  ایردوان نے کہا کہ جہاں کہیں حکومت سڑک بناتی ہے، دہشت گرد یہاں کام کرنے والے مزدوروں کو قتل کر دیتے ہیں۔ جہاں کہیں…

ترک انجینئرز کا کارنامہ، دفاعی صنعت میں استعمال ہونے والی چِپ تیار کر لی

دنیا اس وقت چِپ کی قلت کے بحران سے دوچار ہے تاہم ترک انجینئرز نے آٹو انڈسٹری میں استعمال ہونے والی چِپ تیار کر لی۔ ترکی کے صوبے کوجیلی میں واقع نیشنل الیکٹرونکس اینڈ کرپٹالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجیز ریسرچ لیبارٹری نے یہ جدید چِپ تیار کی ہے۔ ترکی کی دفاعی کمپنیوں راکستان، اسیل سان اور دیگر کمپنیوں نے چِپ تیار کرنے کا سراہا اور کہا کہ چِپ کی مقامی تیاری سے خود کفالت کی منزل حاصل ہو گی۔ ترکی میں گاڑیاں تیار کرنے والے ادارے کے ایگزیکٹو عزیز علوی نے کہا کہ مقامی چِپ کی…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More