پاکستان میں الیکٹرونک موٹر سائیکل کی قیمت 82 ہزار روپے
ایسے میں جب مقامی سطح پر الیکٹرانک بائیک (ای بائیک) کی تیاری میں اشتراک کے لیے زیادہ تر بائیک اسمبلرز چین کی جانب دیکھ رہے ہیں، وہیں پنجاب سے تعلق رکھنے والے اسمبلر نے مارکیٹ میں ایک مقامی ماڈل متعارف کروانے کا دعویٰ کیا ہے جو سستا بھی ہے
جولٹا الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) عثمان شیخ نے بتایا کہ 'ہم نے مقامی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ 'جے ای-70' بائیک متعارف کروائی ہے جس کے لیے کوئی غیر ملکی فنڈنگ، چین یا دنیا کے کسی ملک کے ساتھ اشتراک نہیں کیا گیا'۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے…