اگر روسی تیل بند کیا گیا تو۔۔۔۔۔ روس کی یورپ کو بڑی دھمکی
ماسکو(پاک ترک نیوز)
روس نے کہا ہے کہ اگر مغرب روسی تیل کی عالمی منڈی میں فروخت پر پابندی عائد کرتا ہے تووہ یورپ کو گیس کی سپلائی روک دے گا۔
روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے کہا ہے کہ روسی تیل کو مسترد کرنا عالمی منڈی کیلئے تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا جس سے تیل کی قیمتیں دگنی سے زائد یعنی 300ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔
روس کے تیل پر پابندیوں کی امریکی تجویز کو تاحال جرمنی اور ہالینڈ کی مخالفت کا سامنا ہے کیوں کہ یورپی ممالک اپنی گیس کا تقریبا 40فیصد اور 30فیصد تیل روس سے درآمد…