یوم فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ترک قوم نے اپنی آزادی کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ترکی کے یوم فتح پر صدر اردواں کا پیغام
انقرہ (پاک ترک نیوز)
صدر رجب طیب اردوان نے ترکی کے یوم فتح کے موقع پر کہا ہے کہ 30 اگست اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ جب ترک قوم غلامی اور آزادی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر مجبور ہو جاتی ہے تو وہ کیا حاصل کر سکتی ہے۔
پیر کے روزترک شہریوں کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوئے، اردوان نے کہا کہ ہمیں عظیم فتح کی 100ویں سالگرہ پر پہنچنے پر فخر ہے۔ میں اپنی قوم، شمالی قبرصی جمہوریہ ترک میں رہنے والے اپنے بھائیوں اور اپنے تمام شہریوں کو 30 اگست کو یوم فتح کی مبارکباد دیتا ہوں۔ دنیا بھر میں اپنی، اپنے…