الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام 17جولائی تک معطل کردیا
اسلام آباد(پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کا 100یونٹ تک بجلی مفت دینے کا روشن گھرانا پروگرام 17جولائی تک معطل کردیا ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جوا سکیم متعارف کرائی وہ الیکشن کے بعد بھی ہوسکتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں 100یونٹ تک مفت بجلی دینے کا روشن گھرانا پروگرام کے نوٹس پر سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کو ضمنی الیکشن تک پنجاب حکومت کا روشن گھرانہ پروگرام معطل کردیا ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ…