ترکی میں یوم فتح کی شاندار صد سالہ تقریبات۔ سارا ترکی قومی پرچموں سے سج گیا،صدر اردوان کی مرکزی تقریبات میں شرکت
انقرہ ۰پاک ترک نیوز)
ترکی کے اناطالیہ کےعلاقوں کو یونان کے تسلط سے آزاد کروانے کے لئے 1922میں لڑی جا نے والی ڈملوپینار کی جنگ میں 30اگست کو فتح حاصل کرنے کی یاد منانے کے لئے یوم فتح کے موقع پر ترکی بھر میں پریڈ اور تقاریب کے دوران سڑکوں کو جھنڈوں سے سجایا گیا۔ یہ دن باضابطہ طور پر فتح اور ترک مسلح افواج کے دن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جبکہ اس سال یہ فتح کی صد سالہ تقریبات کی مناسبت سے اور بھی اہمیت کا حامل ہے۔
صدر رجب طیب اردوان اور دیگر معززین نے دن کا آغاز ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال…