وزیراعظم نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیدیا
اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ارشد شریف کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دے دیا گیا۔
کمیشن کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کمیشن کے ممبران میں ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں جب کہ اس کے سربراہ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) عبدالشکور ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کمیشن سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کرے گا اور 30 یوم کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے…