براؤزنگ ٹیگ

#assembly

گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر اپوزیشن اراکین نے ایوان میں شور شرابہ کیا۔ سنی اتحاد کونسل اراکین نے وزیراعظم کیخلاف نعرے بازی کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی ایکسپورٹ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں، البتہ پی ٹی آئی کی حکومت میں گندم اور چینی برآمد ہوئیں اور پھر دونوں چیزیں درآمد کی…

سندھ کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد تک اضافہ،کم از کم اجرت37 ہزار

کراچی(پاک ترک نیوز) سندھ حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد کا بڑا اضافہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا 30 کھرب 56 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا، تنخواہوں میں 30 جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس سپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں شروع ہوا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 3 ہزار ارب سے زائد کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 12 ویں مرتبہ سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہا ہوں، بلاول بھٹوکی نئی سوچ کے ساتھ ہم…

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس، نومنتخب ارکان آج حلف اٹھائیں گے

پشاور(پاک ترک نیوز) خیبرپختوانخوا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ خیبرپی کے کی 12 ویں صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج ہوگا۔ نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔نو منتخب اسمبلی کے اجلاس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسمبلی کے اطراف اور گیٹ پر سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے۔ آج کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی کے 116 ارکان حلف اٹھائیں گے۔

خیبر پی کے اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج سمری ارسال کرینگے، محمود خان

پشاور(پاک ترک نیوز) پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی تحلیل کیلئے آج ہی سمری ارسال کریں گے۔ صوبائی کابینہ کے 86ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے، امپورٹڈ حکمرانوں کے باعث ملک میں عدم استحکام ہے اور کرپٹ ٹولے سے چھٹکارا ناگزیر ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ گزشتہ چار سال انتہائی خوش اسلوبی سے گزرے جس کے لیے تمام کابینہ اراکین، حکومتی اور اپوزیشن اپم پی…

وزیراعظم شہباز شریف آج فرانسیسی ،ایرانی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے

نیویارک(پاک ترک نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نیو یارک میں مصروف دن گزاریں گے ۔وزیراعظم آج فرانسیسی اور ایرانی صدور کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت و حکومت کے اعزاز میں اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے اعلی سطحی مباحثے کے افتتاحی…

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اتوار تک ملتوی

لاہور(پاک ترک نیوز) عثمان بزدار کے استعفے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ئے قائد ایوان کو منتخب کرنے کیلئے ووٹنگ کل ہوگی۔ آج کا اجلاس چار گھنٹے تاخیر کے بعد مختصر وقت کیلئے منعقد ہواجس دوران اپوزیشن اور حکومتی بینچوںسے ایک دوسرے کے خلا ف نعرے بازی کی گئی ۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہاز ہیں۔ پرویز الہٰی نے اسمبلی پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More