براؤزنگ ٹیگ

#attatarar

وزیراعلی پنجاب نے صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا، عطا تارڑ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں صارفین کو بجلی کی مد میں بڑا ریلیف دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، انہوں نے ملک میں ترقیاتی منصوبوں کا اغاز کیا، پہلی موٹر وے تعمیر کروائی، ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا، سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کیں اور اب ان کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کو سہولیات فراہم کر کے احسن…

2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریتی فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا، وزیر اطلاعات

لاہور(پاک تر ک نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 2 ججز کے اختلافی نوٹ نے اکثریت کے فیصلے پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2 ججز جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان نے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں ملنے کے فیصلے سے اختلافی نوٹ جاری کردیا، انہوں نے کہا کہ کیا بات ہے کہ ابھی تک بقیہ جج صاحبان کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا گیا؟ عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کہہ رہے ہیں کہ اس…

لاپتہ افراد کے معاملے میں اداروں کے ملوث ہونے کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا چار دہائی پرانا معاملہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا۔ جہاں تک اس میں حکومتی اداروں کے ملوث ہونے کے الزام کا سوال ہے تو اسے یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ وہ منگل کے روز یہاںوزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے معاملے میں کمیٹی ازسر نو تشکیل دے رہے ہیں۔یہ اہم معاملہ ہے جسے حل کرنے کے لیے حکومت کی سنجیدگی میں کمی نہیں ہے۔ مگریہ معاملہ چار دہائیوں پر محیط ہے…

رانا مشہود اور دیگر 9لیگی ارکان کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(پاک ترک نیوز) پنجاب اسمبلی ہنگامہ کیس میں لاہور کی سیشن عدالت نے رانا مشہود سمیت 9 لیگی ارکان کی عبوری ضمانت 14 ستمبرتک منظور کر لی ہے، عدالت نے تمام ملزمان کو 50 ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے درخواست ضمانت پرسماعت کی، رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر، راجہ صغیر،رخسانہ کوثر، مرزاجاوید، خضر حیات، ملک غلام حبیب،اویس لغاری ،میاں رؤف عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔ رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمات…

عطا تارڑ، رانا مشہود سمیت 12لیگی رہنمائو ں کا ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عطا اللہ تارڑ ، رانا مشہود سمیت 12لیگی رہنمائوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ لیگی ایم پی ایز نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، چوہدری پرویز الٰہی تشدد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ لیگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ان رہنماؤں میں عطاء تارڑ، اویس لغاری، راجہ…

عطا تارڑ سمیت ن لیگ کے 12 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(پاک ترک نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کےعطا تارڑ سمیت 12رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جن رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ان میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک کھوکھر سمیت 12 رہنما شامل ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ لاہور نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور یہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے۔ ن لیگی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل…

عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں، فواد چودھری

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانی عوام کی امید ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی دور کے بہت سے منصوبے بند کردیئے ۔عوام فیصلہ کریں گے کہ ملک میں کس کی حکمرانی ہو گی۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عمران جلسہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔عطا تارڑ اور رانا ثنا اللہ کو تفتیش میں شامل کیا جا رہا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More