جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایرانی ، امریکی اور یورپی نمائندوں کی ویانا آمد جاری
ویانا(پاک ترک نیوز) جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے ایرانی ، امریکی اور یورپی نمائندوں کی ویانا آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ علی باقری جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات کے سلسلے میں ویانا روانہ ہو گئے، جہاں وہ آج اہم ملاقاتیں کریں گے۔
یورپی یونین کے نمائندہ اینرک مورا بھی ویانا پہنچ رہے ہیں۔ دونوں مذاکرات کار 7 برس قبل ہونے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں ابتدائی بات چیت کریں گے۔ انہوں نے روانگی سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ویانا مذاکرات کے لیے آسٹریا حکام…